سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلم شروع کرنے سے پہلے قومی ترانہ بجائے
جانے کے معاملے میں اپنے پہلے حکم کو مزید واضح کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر
سینما یا ڈاکیومنٹری فلم میں قومی ترانہ کا استعمال کیا گیا ہے تو ناظرین
کو دوبارہ کھڑے هونے کی ضرورت نہیں ہے۔جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے
واضح کیا کہ کسی فلم، نيوزريل یا
ڈاکیومنٹری فلم میں قومی ترانہ کا استعمال کیا گیا ہے یعنی اگر قومی ترانہ
کسی فلم کا حصہ ہے تو اس پر لوگوں کو کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔بنچ نے یہ بھی صاف کیا کہ سینما گھروں میں قومی ترانہ کے وقت لوگوں کو کھڑا
ہونا پڑے گا، لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ قومی تانہ گائیں ہی۔